شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے روڈکنارے نصب بم ناکارہ بنادیا،بنوں میں بی ڈی یو نے دو کلو بم ناکارہ بنادیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے روڈکنارے نصب بم ناکارہ بنادیا،بنوں میں بی ڈی یو نے دو کلو بم ناکارہ بنادیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے روڈ کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا بارودی مواد حسوخیل میں روڈ کنارے نصب کیا گیا تھا،سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،بنوں میں پولیس نے پلاسٹک بیگ میں چھپائے گئے دو کلوبارود،تین ڈیٹونیٹر،ایک سیفی فیوز اوردو دستی بم برآمد کئے جنہیں بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :