گوادر ائیر پورٹ کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے منصوبہ تعطل کا شکار

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:29

گوادر ائیر پورٹ کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے منصوبہ تعطل کا شکار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء ):سی پیک کے تحت انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کے لئے 22ارب47کروڑ75لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،رواں سال کے دوران ایک ارب40کروڑ چین نے فراہم کرنا ہے گزشتہ مالی سال کے دوران 67کروڑ 90لاکھ کی رقم خرچ کی گئی،رواں مالی سال کے لئے ایک ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی تاحال کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق رواں مالی سال کی سہ ماہی کے دوران کوئی رقم فراہم نہیں کی گئی ،جس کی وجہ سے کروڑوں روپے حرچ ہونے کے باوجود یہ منصوبہ مزید تعطل کا شکار ہو گیا ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گوادر میں سی پیک کے منصوبے کے تحت انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تکمیل کے لئے 22ارب47کروڑ 75لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ۔ اس منصوبے کے لئے گزشتہ مالی سال کے دوران 67کروڑ90لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے لئے ایک ارب50کروڑ روپے مختص کئے گئے۔اس رقم میں ایک ارب40کروڑ روپے چین نے فراہم کرنے ہیں جبکہ 10کروڑ روپے پاکستان نے دینے ہیں ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منصوبے کے لئے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ۔