وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوام ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:29

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوام ایکسپریس کے نئے ریک کا ..
راولپنڈی۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کیا ،نیا ریک نئے فرش ،پینلنگ،عوام سے خطاب کا نظام،پردے کھڑکیاں اور بیرونی آرائش پر مشتمل ہے۔ یہاں تک بیت الخلاء میں نئی اختراعات کا استعمال کیا گیا ہے ۔

اس میں ایک ڈیجیٹل ڈیسٹینشن بورڈ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ایک ریک کی اپ گریڈیشن کے اخراجات کا تخمینہ 25ملین روپے ہے۔ ریک گیارہ اکنامی کوچز ،03ائیر کنڈیشنڈ سٹینڈرڈ کوچز،ایک بریک وین،ایک کگج وین،ایک ائیرکنڈیشنڈ ڈائننگ کار اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہے ۔ عوام ایکسپر یس ایک مسافر ٹرین ہے جو روزانہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلے گی۔ یہ مسافر ٹرین پاکستان میں سب سے لمبی مسلسل چلنے والی ٹرین ہے ۔ یہ 33گھنٹے 30 منٹ میں 1,721کلو میٹر کا فاصلہ کراچی اور پشاور کے درمیان طے کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :