ملکی معیشت روکنے کے ذمہ دار ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے ہیں، سعد رفیق
بدھ 11 اکتوبر 2017 18:29
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پروزارت ریلوے کی چیئرپرسن پروین آغا،ڈی ایس ریلوے راولپنڈی عبدالمالک اور دیگر متعلقہ افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن ریلوے نے اپنے ریونیو سے کی ہے جس پر دس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ کوہاٹ راولپنڈی ریلوے ٹریک اور سروس بحال کرنے کے لئے کام کا آغاز ہو چکا ہے اوردسمبر میں ریل سروس شروع ہو جائے گی۔ 2013 میں ریلوے کا ریونیو 18 ارب تھا اس سال 40 ارب روپے ریلوے نے کمائے۔انہوں نے کہا کہ ریل کا پہیہ چلا لیا ہے اورملک میں 14 نئے ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں ۔ایک اینٹ کو اٹھانے کے لئے ٹھیک کیا تو نیچے سے کئی خرابیاں نکلیں، جیسے پیاز کی پرت اترتی ہے۔ریلوے کی زمینوں کے قبضے چھڑوائے جبکہ بعض قابض عدالتی اسٹے کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بزنس ٹرین کے ڈیفالٹرز کے ریفرنسسز نیب کے پاس ہیں ان سے نیب نے پوچھا ہی نہیں، شالیمار ایکسپریس 66 کروڑ روپے دیتی تھی لیکن معاہدہ نہ بڑھانے پر وہی ٹرین ایک ارب 82 کروڑ روپے پر گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایک ایسی تنخواہ پر نکال دیا جاتا ہے جو اس نے لی ہی نہیں لیکن یہاں رائل پام کلب پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے کوئی پوچھتا ہی نہیں ۔ پشاور شہر میں فرحاد شاہ نے دس ایکڑ ریلوے زمین لی تھی جسکا معاہدہ ختم ہے اب اسکے پیچھے ہوں سٹیٹ کو سنے بغیر اسٹے آرڈر نہیں ملنا چاہئے، جب ایساہوتاہے تو ہمارے معاملات لٹک جاتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید سیاسی جوکر ہے ان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ۔ رائے ونڈ والے نیک لوگ ہیں اور نیک لوگوں کی دعاؤں سے پاکستان چل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.