عارف والا، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں نقدی ،موٹرسائیکل و گاڑیاں لوٹ لی گئیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:29

عارف والا۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں ،تفصیل کے مطابق غلام محمد ٹائون کے رہائشی عبدالرشید آرائیں کا بیٹا جمشید رشید موٹرسائیکل نمبر726/OKK پرکا م کیلئے جارہاتھا کہ نواحی گائوں52/EB کے نزدیک 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر زبردستی روک کرموٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون کل مالیت47700 روپے چھین لیئے اور فرار ہوگئے،اسی طرح نواحی گائوں 147/EBمیں گوادر رائس ملزکے سٹاپ پر محمد حسن نے دوعدد گاڑیاں نمبر 8325/GLTاور 2385/GLT مالیت 50لاکھ روپے کھڑی کرکے گھر گیا کہ سجاد نے ساتھی سے ملکر چرالیں جبکہ غلہ منڈی میں سپرے سنٹر کے باہر سے محمدا برار کی موٹرسائیکل نمبر6250/SLMمالیت40 ہزار روپے اظہر نے ساتھی سے ملکر چوری کرلی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :