خیبرایجنسی، خا صہ دارفورس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،دوافغان باشندوںسے پندرہ کلو چرس بر امد، ملزمان گرفتار ،ذرائع

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:25

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاک افغان بارڈر طورخم پرخا صہ دارفورس نے چرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،دوافغان باشندوںسے پندرہ کلو چرس بر امد کیا گیا،سرکا ری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستا ن چرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی نا قیب اللہ ولد ظا ہر اللہ اور گل آغا ولد قیس ثمر خیل سکنہ افغا نستا ن سے خا صہ دار فورس نے چھوٹا فر نٹیر پو سٹ میں دوران تلا شی پندرہ کلو چرس برامد کیا طورخم انتظا میہ نے چرس کو قبضے میں لے کر ملزما ن کو مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا ک طو رخم نائب تحصیلدار شمس الا سلام نے بتا یا کہ سمگلروں کے خلا ف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سمگلر مختلف طریقے اور مہارت استعمال کرکے غیر ممنوعہ اشیاء سمگلنگ کی ناکام کوشش کرتے ہیں کیونکہ بارڈر پر خا صہ دار فورس ہر دم چوکس ہو تاہے اور دوسر ے کا روائی میں چھ افغا نی کو سفری دستا ویزات کے بغیر پا کستا ن داخل وقت گرفتارکر دیئے۔

متعلقہ عنوان :