پنجاب حکومت ہیلتھ کا چکما دے کر ویلتھ بنا رہی ہے ،بشری رحمن

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:53

پنجاب حکومت ہیلتھ کا چکما دے کر ویلتھ بنا رہی ہے ،بشری رحمن
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11اکتوبر2017ء):کالم نگار بشری انصاری نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان میں 366 انڈیا ہربل کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جو دوائیں پاکستان کے اندر فروخت کر رہی ہیں اور ان کے ذریعے ایک ارب ڈالر انڈیا جا چکا ہے ۔ ایسے بہت سے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں جن کی شرط پر انڈیا پاکستان میں اپنی دوائیں فروخت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کالم میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں رہیں گے ،یہی تعلیم حاصل کریں گے ا ور اگر بیمار ہوئے تو ان کا علاج بھی یہیں ہو گا اور وہ ملکی دوائیاں ہی استعمال کریں گے لیکن جب ان کو زرا زرا سی تکلیف میں باہر جا کر علاج کروانے کی سہو لت میسر ہو گی تو وہ اپنے ملک میں ہیلتھ کی پالیسی کو واضح کرنے کی زحمت کیوں کریں گے ۔

ہیلتھ کے نام پر ویلتھ بنائی جا رہی ہے ،بھارت نے پہلے پانی پر قبضہ کر کے سہاگن زمینوں کو بنجر بنا دیا اب وہ پاکستان کی انڈسٹری پر بھی قابض ہونا چاہتا ہے ۔ بیرون ملک سے امداد آئے تو ہیلتھ پالیسی کی نظر کر دیا جاتا ہے اور اگر کوئی اندرونی منافع ہو تو وہ بھی ہیلتھ پالیسی کی نظر ہو جاتا ہے ۔جنہوں نے ہیلتھ پالیسی اختیار کی ہیں وہی بیرون ملک جا کر ہیلتھ پر ویلتھ لوٹا رہے ہیں