ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے زیر صدرارت مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد کا اجلاس

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:24

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے زیر صدرارت مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں اعلی سطح کااجلاس ہوا۔ جس میں ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد نصراللہ زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی اوستہ محمد میر عامر خان جمالی ،اے سی ذولفقار علی ، حاجی ٖغلام مصطفی رند ،مل ایسوسی ایشن کے حاجی محمد اسلم سومرو،حاجی صفر سومرو، تاجر برادی انجمن تاجران کے صدروریام بیگ دیگر نے شرکت کیا ۔

اس موقع پر تمام شریک افراد سے مارکیٹ کے فعال اور سبز ی اناج دیگر کی منتقلی کے حوالے رائے لی۔جس پر تمام تاجروں اور علاقے کے معتبرین نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کو فعال کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور حقداروں کو دوکانیں الاٹ کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

جو مارکیٹ کمیٹی کے انڈر کام کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر ڈی سی جعفرآبادانور سہیل ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاجو بھی الاٹمنٹ ہوئے ہیں ان تمام کو فوری طور پر نوٹس دیا جائے تاکہ وہ اپنے دوکانوں کے تعمیرات کام کروائیں جو بھی اپنے دوکانوں کا کام نہیں کروائیں گے انکے الاٹمنٹ کو فوری طور ختم کیا جائے گا کیونکہ مارکیت کمیٹی کا ہر حال میں فعال کرنا ہوگااوستہ محمد شہر کے جو بھی کاروباری حضرات ہیں وہ اپنا کاروبار کو مارکیٹ کمیٹی منتقل کریں اور جن کے الاٹمنٹ کے لئے درخواست جمع ہیں ان تمام کاروباری افراد کو سستے داموں پر پلاٹ دیں گے جو اپنا کاروباری کریں انہوں نے کہا مارکیٹ کمیٹی میں ایک پولیس چوکی کو قائم کرنے کے لئے میں ڈی پی او جعفرآباد سے بات کروں گا اور کاروباری افراد کو سیکورٹی کی فراہمی کریں گے چیر مین میر عامر خان جمالی نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی میں اوستہ محمد کے عوام کا حق ہے اور حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلف دیں اور مارکیٹ کمیٹی میں علاقے کے کاروباری زمیندار مل مالکان سمیت تمام لوگوں کا حق ہے جس کئے لئے فوری طور پر پلاٹوں کی الا ٹمنٹ کیا جائے ۔