پولیو سے پاک معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ہے ، جاوید نبی کھوسہ

گزشتہ کئی سالوں سے پولیو سے متاثر کوئی کیس سامنے نہ آنا ہماری فتح ہے،ڈاکٹر داود مری

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:22

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری ، معززین علاقہ اور علماء کرام نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ہے اور اس کے روک تھام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری اور ان کے ٹیم کا کردار لازوال ہے جبکہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر داود مری نے بھر پور ساتھ دینے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو کا تین روزہ مہم رواں ماہ کے 9،10 اورگیارہ تاریخ تک جاری رہے رہا اور اس دوران ضلع بھر میں حسب معمول بیتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے جبکہ انہوں نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کی شب و روز محنت کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے پولیو سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہ آسکا جس پر وہ خداوند کریم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری محنت اور کاوشوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا،آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے خصوصی طور پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقد اجلاس میں شرکت کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔

متعلقہ عنوان :