حسن، حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیئے گئے۔

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:20

حسن، حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد لاہور جاتی امراء میں حسن اور حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

نیب ریفرنسز کی کارروائی کے سلسلے میں حسن اور حسین کے مطلوب ہونے کے نوٹس برطانیہ میں بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ 30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر حسین اور حسن نواز کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :