سی پیک منصوبہ سے خطہ میں خوشحالی آئے گی، یہ چین اور پاکستان کیلئے خوشحالی کا ذریعہ ہے، اعزاز احمد چوہدری

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:20

سی پیک منصوبہ سے خطہ میں خوشحالی آئے گی، یہ چین اور پاکستان کیلئے خوشحالی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے سی پیک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے خطہ میں خوشحالی آئے گی اور یہ چین اور پاکستان دونوں ملکوں کیلئے خوشحالی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹی وی چینل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو اس منصوبہ کو دوسری نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے متعلق امریکی شکوک کو دور کرنے کیلئے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ دونوں ملکوں کے مابین رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حال ہی میں امریکہ کا کامیاب دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :