کوٹری تھانہ کے ایس ایچ او کی تبدیلی کے خلاف سول سوسائٹی کے افراد کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:15

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) کوٹری تھانہ کے ایس ایچ او کی تبدیلی کے خلاف سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ ایک فرض شناس ایس ایچ او کی بدلی کا نوٹس لیں مذکورہ ایس ایچ او نے کوٹری میں مین پوری ، گٹکا ،منشیات کے اڈوں اور شراب کے گتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے بعد بااثر افراد نے ان کا تبادلہ کرادیا انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او کی فرض شناسی کی وجہ سے کوٹری کے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ یہاں سے جرائم کے اڈے اور نوجوانوں کو خراب کرنے والی اشیاء سے جان چھوٹ جائے گی لیکن مافیا کے ہاتھ بہت لمبے ہیں انہوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ایس ایچ اونیک محمد کھوسہ کا تبادلہ کرادیا ہے کوٹری کے عوام نے اعلیٰ حکام کے علاوہ عدالتِ عالیہ سے بھی از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :