بھارتی تعلیمی بورڈ نے کشمیر کو الگ ملک تسلیم کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 17:34

بھارتی تعلیمی بورڈ نے کشمیر کو الگ ملک تسلیم کر لیا
دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11اکتوبر 2017ء ):بھارت کے تعلیمی بورڈنے کشمیر کو الگ ملک تسلیم کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹوٹ انگ کا ڈھونگ رچانے والے بھارت کی ریاست بہار کے تعلیمی بورڈ نے آخر کار تسلیم کر لیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ ایک الگ ریاست ہے ۔تعلیمی بورڈ نے پوری ریاست میں آٹھویں کلاس کے امتحان لینے کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ ان پانچ ملکوں کے باشندوں کو کیا کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان پانچ ملکوں میں چین ،نیپال ،برطانیہ ، بھارت اور کشمیر شامل ہیں ۔یہ امتحان 5اکتوبر کو منعقد کروایا گیا تھا ۔اس چیز کو ایک طالبعلم نے اجاگر کیا ۔ اس حوالے سے جب ایک تعلیمی افسر سے پوچھا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ وہ چھٹی پر تھی اور حال ہی میں واپس آئی ہے ۔اس کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر چھان بین کرنے کی ضرورت ہے ۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپر بنیا تو ایک ہی جگہ جاتا ہے لیکن اس کی چھپائی مختلف جگہوں پر ہوتی ہے ،لہذا اس معاملے پر تحقیق کی جائے گی ۔