پتوکی، نامعلوم چورایک ہی رات میں درجن سے زائد دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان ونقدی لے اڑے

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:15

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے ہلہ چوک بائی پس پتوکی پر ایک ہی رات میں درجن سے زائد دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان و نقدی ٹرکوں پر لاد کر لے گئے جب صبح دوکاندار سرور ،سعید ،یسین ،واجد ،عثمان ،خالد و دیگر آئے تو دوکا نوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان غائب تھا جس پر متاثرین نے موٹر وے بائی پاس پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور روڈ دونوں اطراف سے مکمل بلاک کیا جس سے ٹریفک بری طرح متاثر رہی تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد حسین ڈوگر اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچے جس پر متاثرین سٹی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آ ئی جی پولیس پنجاب ،ڈی پی او قصور سے نوٹس لیتے ہوئے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔