حلقہ این اے فور میںتحریک انصاف کے امیدواربتائیںان کے گھرمیںسوئی گیس کس کی مرہون منت ہے، انجینئر امیر مقام

مخالفین سیاسی دکان چمکانے کی آڑمیںعوامی مفادکے حامل منصوبوںپر اعتراض کرکے اسکی تکمیل میںروڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں، مشیروزیراعظم

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ این اے فور میںتحریک انصاف کے امیدواربتائیںکہ اس کے گھرمیںسوئی گیس کس کی مرہون منت ہے، مخالفین سیاسی دکان چمکانے کی آڑمیںعوامی مفادکے حامل منصوبوںپر اعتراض کرکے اسکی تکمیل میںروڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیںحالانکہ یہ منصوبے اس وقت میںشروع کئے گئے جب مرحوم گلزارخان حیات تھے۔

انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک کوحلقہ این اے فور میںمساجدمیںسولرسسٹم ضمنی انتخابات کے دوران اورالیکشن جندول جاری ہونے کے بعد کیسے یادآگیایہ بھی دھاندلی ہے ،حلقہ این اے پانچ این اے فورسے منسلک ہے مگروزیراعلیٰ روز اول سے حلقہ این اے فورکیساتھ سوتیلی ماہ جیساسلوک کیا ہے، میں2005سے اس حلقے کے عوام کی محرومیوںکاازالہ کررہاہوںاورآج یہاں کے عوام کی محبت اورعزت میرے ترقیات کاموںکی تصدیق ہے،کسی کے کہنے سے کوئی فرق نہیںپڑتاعوام خودباشعوراورفیصلہ کرنیوالے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراہ حق پارٹی کے مرکزی صدروسابق ممبرصوبائی اسمبلی محمدابراہیم قاسمی نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کیساتھ اتحادکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میںمکمل طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)کو سپورٹ کریںگے ۔

اس موقع پرحلقہ این اے فورکے ضمنی انتخاب کے آزادامیدوارضیاء الرحمان نے بھی استعفیٰ دیکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے پارٹی قیادت، کارکنوںاوراپنے جانب سے مسلم لیگ(ن)کوسپورٹ کرنے پرراہ حق پارٹی کے مرکزی صدرمحمدابراہیم قاسمی کاشکریہ اداکیااور پارٹی میںشامل ہونیوالے ضیاء الرحمان کومبارکباددی۔

مرکزی صدرمحمدابراہم قاسمی نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام سیاسی جماعتوںنے رابطہ کیاتھامگرہماری قیادت نے خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوںاورعوام کی بلاامتیازخدمت کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن)سے اتحادکافیصلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ این اے فورایک پسماندہ علاقہ تھااورہرکسی نے منتخب ہونے کے بعداس کی پسماندگی دورکرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیںاٹھائیںمگرجب سے انجینئرامیرمقام نے اس حلقے میںترقیاتی کاموںکاجال بچھاناشروع کردیاتویہ کے دورافتادہ علاقوںمیںعوام کوسوئی گیس،بجلی،نادرا دفاتر سمیت دیگرمنصوبوںسے استفادہ حاصل ہوا،اس حلقے میںترقیاتی کام انجینئرامیرمقام اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پروزخٹک بھی اپنے قائدکی راہ چل کردوہرے معیارکواپنانے لگے ہوئے ہیں جو خامیاںپرویزخٹک میںموجودہیںوہ دوسروںسے منسوب کرتے ہیں،گزشتہ حکومت کی منصوبوں پرپرویزخٹک نے تختیاںلگاکرعوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے،ہم اپنے قلم اورزبان کوملک کی ترقی اورعوام کی فلاح بہبودکیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکوایک سوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مخالفین نے صرف الزام تراشی کی مگرالیکشن شیڈول کے بعد منصوبوںکے اجرا کاکوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :