علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ہوا، 22 سے ..
تازہ ترین : 1
علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ..

علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ہوا، 22 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے این ایچ ایس آر کے ساتھ ملاقات کی،بہت سے شعبوں میں تعاون کی کو شش کی،وفد کے نمائندوں نے پاکستان کے ماہرین کی ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کو سراہا، پاکستان میں دوائوں کی برآمد کرنے والی چھوٹی دواسازی کی صنعت ہے

وفاقی وزیر برائے سائرہ افضل تارڈ کا بیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر برائے سائرہ افضل تارڈ نے کہا کہ علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ہوا وزیر نے کہا کہ 22 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے این ایچ ایس آر کے ساتھ ملاقات کی اور بہت سے شعبوں میں تعاون کی کو شش کی ۔وفد کے نمائندوں نے پاکستان کے ماہرین کی ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کو سراہا ۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان کے وفد نے سرحد کے دونوں اطراف پر وائرس کے خاتمے کے لیے ایک رسمی یادداشت تشکیل دینے کو کہا یمن کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے ڈاکٹروں کی تربیت کے ذریعے تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔’’اگرچہ پاکستان میں دوائوں کی برآمد کرنے والی چھوٹی دواسازی کی صنعت ہے لیکن یہ قانون سازی کے ذریعہ صنعت کی دوا کے برآمد کے لئے فائدہ مند ہے‘‘۔وفد نے پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں یمن کے طلبا کو داخلہ دینے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے ترقی کے تمام ممکنہ طریقوں کو تلاش کرنے پر اظہار خیال کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 18:12:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں