نابینا افراد اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پھر سڑکوں پرنکل آئے ‘ میٹرو بس سروس روک دی‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:10

نابینا افراد اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پھر سڑکوں پرنکل آئے ‘ میٹرو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) نابینا افراد اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پھر سڑکوں پرنکل آئے ‘مظاہرین سڑکوں پر لیٹ گئے اور میٹرو بس سروس روک دی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بصارت سے محروم افراد اپنے مطالبات منوانے کے لئے ڈٹ گئے، غصے سے بھرے نابینا افراد کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر لیٹ گئے اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث ٹریفک جام اور میٹرو بس سروس معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بے روزگار نابینا فراد کو سرکاری کوٹہ میں سے تین فیصد نوکریاں دی جائیں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے حق کے حصول کیلئے کس دروازے پر جائیں، احتجاج کرنے پر نوکری تو نہیں ملی لیکن دھکے مل رہے ہیں، نابینا افراد کے کوٹے پر کن افراد کو بھرتی کر لیا جاتا ہے حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہے، اعلی حکام ہر بار دلاسے دلا کر احتجاج ختم کروا دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :