یل این جی سکینڈل چوروں کی نانی ہے ، شریف خاندان کے بچوں کی پرانی گاڑی ڈیڑھ کروڑ روپے کا منافع دیتی ہے، پی آئی اے کا جہاز 70لاکھ روپے میں بیچتے ہیں ، آج کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہیں ، آج نہ کوئی جنرل بٹ ہے اور نہ کوئی نظریہ ضرورت ہے ، آرٹیکل 190کے تحت فوج عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،حکومت سے اترنا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کی معاشی موت ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07

یل این جی سکینڈل چوروں کی نانی ہے ، شریف خاندان کے بچوں کی پرانی گاڑی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایل این جی سکینڈل چوروں کی نانی ہے ، شریف خاندان کے بچوں کی پرانی گاڑی ڈیڑھ کروڑ روپے کا منافع دیتی ہے اور پی آئی اے کا جہاز یہ70لاکھ روپے میں بیچتے ہیں ، آج کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہیں ، آج نہ کوئی جنرل بٹ ہے اور نہ کوئی نظریہ ضرورت ہے ، آرٹیکل 190کے تحت فوج عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،حکومت سے اترنا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کی معاشی موت ہے ۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں ہے ،پاکستان معاشی طور پر گھمبیر صورتحال میں داخل ہورہا ہے ، آئی ایم ایف والوں کو منی لانڈرنگ والا بندہ قبول نہیں ، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات دیکھنا بیس کروڑ عوام کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈونگا گلی میں شریف خاندان کے گھر کیلئے کسووال سے ریفائنڈ گیس جا رہی ہے ،ختم نبوتؐ کا معاملہ جان بوجھ کر کھڑا کیا گیا ہے ،اس معاملے پر بدمعاشی کس نے کی آئندہ ہفتے ثبوت کیساتھ بتائوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اترنا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کی معاشی موت ہے ،ایل این جی سکینڈل چوروں کی نانی ہے ، شریف خاندان کے بچوں کی پرانی گاڑی ڈیڑھ کروڑ روپے کا منافع دیتی ہے اور پی آئی اے کا جہاز یہ70لاکھ روپے میں بیچتے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ آرٹیکل 190کے تحت فوج عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ، آج کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہیں ، آج نہ کوئی جنرل بٹ ہے اور نہ کوئی نظریہ ضرورت ہے ،نوازشریف کو ایجنڈا دیا گیا ہے کہ فوج کیساتھ وہ کیا جائے جو عراق ،لیبیا اورشام میں ہوا ،پاک فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے اسے پتہ ہے کہ کون کہاں سے بول رہا ہے اور کیوں بول رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو رہا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ہورہا ہے ، قوم عدلیہ اور پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو مودی کو چھ فٹ کی پگڑی پہنانے والے تھے ،آئی بی فارغ رہتی ہے اس کو فون سننے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے ۔