کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید

سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹیجک راستہ ہے،موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہو تے ہیں، سی پیک کتنی فائدہ مندہوگی، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا،سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعویٰ چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات مسترد کر تے ہیں سنیٹر مشاہد حسین سید ،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن سمیت دیگر کا آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07

کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ ..
روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹیجک راستہ ہے،موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہو تے ہیں۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ایف سی آئی کے اشتراک سے کراچی میں معیشت اورسلامتی کے تعاون پر کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کلیدی اسپیکر تھے، سنییٹر مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے سابق صدر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے ترقی کیلئے اچھی حکمت عملی ہے، ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے۔

لیکن عدم توجہ کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ڈاکٹرعاشق حسین نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھاتے ہیں،چائنہ اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنا چاہتا ہے،اعلیٰ تعلیم کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے سی پیک کو دوسری ایسٹ انڈیا بننے مفروضے کو رد کردیا ،ایف سی سی آئی کے چیئرمین زبیر طفیل نے کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی کیلئے چین کے نقشے قدم پر چلنے کی ضرورت ہے،انہوں نے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے کردار کو سراہا ۔

ڈی جی ایف ڈبلیو اورلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے معدنی اور قدرتی وسائل سے نوازا ہے،جن کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کو علاقے میں اپ گریڈکیا جارہا ہے۔تاکہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان کے ماضی اور حال کی معیشت پر بات کی جب کہ انہوں نے پر امید، مایوسی اور ابھر تے منظر نامے پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے شہری وسائل کے زیاں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہوتے ہیں، سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹجک راستہ ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ سی پیک کتنی فائدہ مندہوگی، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا تاہم سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعوی مسترد کرتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے سی پیک کی تفصیلات عوام یا پبلک کو آگاہ نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔