پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات

ونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ ، ایڈمرل ظفر محمود عباس کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی ، ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباس سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07

پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی ، ایئر چیف نے دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباس نے ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ایئر چیف نے ایئر ہیڈکوآرٹرز پر نیول چیف کا استقبال کیا ۔ نیول چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ ملاقات میں مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے سربراہ پاک بحریہ کو نیول کمان سنبھالنے پر مبارکباددی ۔ ایئر چیف نے کہا کہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی ۔ ایئر چیف نے دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :