اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ، خواجہ آصف

اپنے گھر میں اگر مسئلہ نہیں تھا تو نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے کی تجویز دی ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اکتوبر بھاری رہا ہے ،وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07

اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ،اپنے گھر میں اگر مسئلہ نہیں تھا تو نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے کی تجویز دی ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اکتوبر بھاری رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی حکام نے پاکستانی موقف تسلیم کیا ہے ، پاکستان نے افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے کی تجویز دی ہے ، بھارت کے فغانستان میں کردار پر تحفظات بھی تسلیم کئے ہیں ، امریکی حکام سے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں کی نشاندہی کریں ، اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ، اپنے گھر میں مسئلہ نہیں تھا تو نیشنل ایکشن پلان کیوں بنا ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبر بھاری رہا ہے ، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کسی اور سے نہیں عوام سے لینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :