Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نور محمد دمڑ کی رکنیت معطل کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 17:11

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نور محمد دمڑ کی رکنیت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11اکتوبر 2017ء ) :پاکستان تحریک نے بلوچستان سے اپنی پارٹی کے رہنماء نور محمد کی رکنیت معطل کر دی ، رکنیت پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرمعطل کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نور محمد دمڑ کی رکنیت معطل کر دی ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر نور محمد کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔نوٹس کے ذریعے نور محمد سے پوچھاگیا ہے کہ انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کیوں کی ۔پارٹی کے اندرونی معاملات کو سر عام زیر بحث کیوں لایا گیا ،کارکنوں کو مشتعل کر کے بنی گالہ کے باہر دھر نا کیوں کروایا گیا۔نوٹس کے مطابق نور محمد دمڑ کو ان تمام سوالات ا تحریری جواب جمع کرواناہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :