سید مصطفی کمال نے مکلی میں پیر شاہ جیلانی اور عبداللہ شاہ صحابی کی درگاہوں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی
عوام آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کا حمایت یافتہ وزیرِ اعلی لا کروسائل اور اختیارات نچلی سطح تک لانے میں اپنا کردار ادا کریں،چیئرمین پی ایس پی
بدھ 11 اکتوبر 2017 18:01
(جاری ہے)
اس موقع پر سید مصطفی کمال نے پیر شاہ جیلانی کے صاحبزادوںاور خلیفہ رجب الدین سے ملاقات کی جس میںبزرگان نے سید مصطفی کمال کی ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر بزرگانِ دین کی درگاہوں پر درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے سندھ کے دورے کے پہلے روز مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی اور تمام پاکستانیوں کو پاکستان کے پرچم تلے متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹھٹھہ پہنچنے پر سید مصطفی کمال کے قافلے کا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا جن سے ارسلان پیلس ٹھٹھہ میں سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مسائل حل کرنے ہوتے تواب تک وہ کر چکے ہوتے ،اپنی حالت بہتر بنانے کے لیے عوام کو اب پاک سر زمین پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کا حمایت یافتہ وزیرِ اعلی منتخب کروا کروسائل اور اختیارات چند خاندانوں سے لے کر نچلی سطح تک لانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سید مصطفی کمال نے گھارو،مکلی ، دھابیجی اور کوٹری میں قائم پاک سر زمین پارٹی کے دفاتر کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹس کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی اور کوٹری انڈسٹریل ایریا میں بھی پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.