پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے ،ن لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی،پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:50

پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے ..
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے‘حکومت پاکستان پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نصاب میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے،پاک چائنا اقتصادی راہداری کے 90 فیصد منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے،اربوں کھربوں کی کرپشن کر کے پاکستان کو کھوکھلا کیا گیا ہے۔

خدا کے واسطے اب منافقت چھوڑ دیں، پشاور میں تو میٹرو بس سروس چلا نہیں سکے اور اس کی ایک اینٹ نہیں لگی لیکن سیاسی مخالفین اور افراتفری کے ایجنڈے پر کاربند لاہور کے شہریوں کو اورنج لائن میٹرو ٹرین سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے شہریوں سے ان کا عالمی معیار کی جدید سفری سہولتوں کا حق مت چھینیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب ،رمضان صدیق بھٹی ،سید توصیف شاہ، عامر خان،جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملک کے آئینی اداروں کو گالی دینے اورجھوٹ بولنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کر سکتا ہے،انہیں ملکی مسائل سے قطعاٴْ کوئی غرض نہیں اسے صرف چور دروازے سے اقتدار چاہیے،تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں، ن لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی،لیگی قیادت بھاگنے والی نہیں بلکہ بگانے والی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 201 8ء کے انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :