سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ‘ ذکر اللہ مجاہد

پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:31

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم (وقف ) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ارشد ضیاء ، سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف ) ہسپتال چوہدری افتخار احمد ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، پرنسپل الائیڈ ہیلتھ سائنسزفیاض احمد فیضی ، فنانس سیکرٹری محسن بشیر و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں اور ہزاروں کی تعد اد میں شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں دور دراز علاقوں سے بیمار محنت کش متوسط طبقات کے لوگ اپنے علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتالوں میں آتے ہیں اور ڈاکٹر حضرات سے بمشکل چیک کے بعد ادویات کی عدم دستیابی پر مجبوراور لاچار خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غریب مریضوں اور ان کے لواحقین اپنے پیاروںکے علاج معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جبکہ دنیا ترقی کی منزال طے کر رہی ہے اور ہمارے ملک میں غریب عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کیلئے ترس رہی ہے جن میں صحت کی بنیادی سہولیات سے لے کر تعلیم ، روزگار، سستی بجلی و صاف پینے کا پانی اور روزگار ہیں لیکن بدقسمتی سے مفاد پرستی کی دوڑ میں حکمران طبقہ 77سال سے عوام کے بنیادی انسانی حقو ق فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ملک کے ہسپتال بھی اس منحوس کرپشن کی لپیٹ میں آچکے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔

متعلقہ عنوان :