الیکشن کمیشن کا 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ

نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:18

الیکشن کمیشن کا 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو پہلی سپلیمنٹری گرانٹ مل گئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے شماریات بلاکس کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :