پاکستان نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو سماجی،سیاسی،اقتصادی اور قانونی لحاظ سے بااختیاربنانے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں،

پاکستانی لڑکیوں اور بالعموم دنیا بھر کی لڑکیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری لڑکیوں کی کامیابیاں انکے عزم اور ولولوں کی عکاس ہیں،نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ ، انہیں بااختیار بنانے اور انہیںترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بیان

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:11

پاکستان نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو سماجی،سیاسی،اقتصادی اور قانونی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیسں ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو سماجی،سیاسی،اقتصادی اور قانونی لحاظ سے بااختیاربنانے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں،پاکستانی لڑکیوں اور بالعموم دنیا بھر کی لڑکیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہماری لڑکیوں کی کامیابیاں انکے عزم اور ولولوں کی عکاس ہیں۔نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ ، انہیں بااختیار بنانے اور انہیںترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔بدھ کو لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر لڑکی کے تعلیم حاصل کرنے کے حق پر سختی سے کاربند ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم برداشت کے اقدار کو فروغ دیتا اور ترقی و خوشحالی کیلئے راستہ ہموار کرتا ہے۔

عالمی دن کے موقع پر ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر لڑکی کو تحفظ اور ترقی کے حق پر کاربند رہے گا۔حکومت پاکستان نے کسی بھی قسم کے استحصال کے خاتمے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات کئے ہیں اور انکے کیلئے ترقی اور ایکسلینس کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ حالیہ سالوں میں عام زندگی میں لڑکیوں کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ملک میں بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ساز گار ماحول کو یقینی بنانے کی غرض سے ہر سطح پر پالیسیاں اور پرگروامز جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ سیاسی قیادت کا کردار ہو ،سفارتی یا فوجی ،پاکستانی لڑکیاں زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :