فوج آئین کے تحت عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، ابھی لحاظ کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

شاہد خاقان عباسی کا خیال تھا کہ دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچے گا،حدیبیہ پیپرملزکیس چوروں کی ماں اور ایل این جی چوروں کی نانی ہے،پاناما کیس میں شامل تمام افراد کا ٹرائل ہوناچاہیے،ختم نبوت پرکس نے بدمعاشی کی،ایک ہفتے میں ثبوت کے ساتھ بتاؤں گا۔ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اکتوبر 2017 16:57

فوج آئین کے تحت عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، ابھی لحاظ کیا جا رہا ہے، شیخ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر2017ء ) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ فوج آئین کے تحت عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، ان کا لحاظ کیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی کا خیال تھا کہ دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچے گا،حدیبیہ پیپرزملزچوروں کی ماں اور ایل این جی کیس چوروں کی نانی ہے،پاناما کیس میں شامل تمام افرادکاٹرائل ہوناچاہیے، ختم نبوت پرکس نے بدمعاشی کی،ایک ہفتے میں ثبوت کے ساتھ بتاؤں گا۔

نوازشریف کولیبیا اور شام والاایجنڈا دیا گیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کاخیال تھاکہ دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچ پائے گا۔یہ وہ دستاویزات ہیں جس سے سوئی گیس سدرن تباہ ہوجائے گی۔یہ دستاویزات تباہی کاباعث ہیں۔

(جاری ہے)

ایل این جی معاہدے سے متعلق کوئی ویب سائٹ نہیں تھی۔جبکہ 20کروڑعوام کاحق تھا کہ ان کوایل این جی معاہدے کے کاغذات دیے جاتے۔

حدیبیہ پیپرزملزچوروں کی ماں اور ایل این جی چوروں کی نانی ہے۔شاہد خاقان کوچیلنج کرتاہوں کسی بھی ٹی وی چینل پرمناظرہ کرلے۔دستاویزات لانے میں فروغ نسیم نے بڑی مدد کی۔ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ گیس بارڈرتک پہنچ گئی ہے لیکن ان میں اتنی جرات نہیں کہ گیس کو پاکستان تک لے آئیں۔قطری شہزادے پاکستان کی تباہی کاموجب بن رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ آج کی فوج اور عدلیہ بدل چکی ہے۔

قوم عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ہماری فوج دنیاکی عظیم فوج ہے۔فوج آئین کے تحت عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے،عدلیہ اور فوج ابھی ان کا لحاظ کررہی ہے۔نااہل شخص نے طاقت کے زورپرسپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے۔پاناما کیس میں شامل تمام افرادکا ٹرائل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت پربدمعاشی کس نے کی،ایک ہفتے تک ثبوت کے ساتھ بتاؤں گا۔نوازشریف کولیبیا اور شام والا ایجنڈا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاکہ اسحاق ڈارکواب ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں۔آئی ایم ایف کوکرپٹ اور منی لانڈرنگ قبول نہیں۔میں سی میں سی پیک کابہت بڑاحامی ہوں۔پاکستانی معیشت بھونچال سے دوچارہے ۔تین پارٹیوں کے علاوہ کسی کوٹینڈرنے نہیں دیاجاتا۔