میری رہنمائی عوام اور صحافت سے وابستہ ہے جو عوام کو ریلیف پہنچانے میں کارآمد ثابت ہو گی، عوام کو غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، عطائی ڈاکٹرز عوا م کی صحت کے ساتھ کھیلنا بند کردیں، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:31

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے کہا ہے کہ میری رہنمائی عوام اور صحافت سے وابستہ ہے جو عوام کو ریلیف پہنچانے میں کارآمد ثابت ہو گی عوام کو غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے عطائی ڈاکٹرز عوا م کی صحت کے ساتھ کھیلنا بند کردیں جبکہ عوام کو کھانے پینے کی غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے میں بھی کوئی رعائت ممکن نہیں یہ بات مرضیہ سلیم نے آج اپنے دورہ پیپلز کالونی میں ریٹ لسٹ کا نمایاں جگہ پر لگانا پھل اور سبزیوں اور جنرل سٹورز پر رکھی ہوئی زائد المیعاد اشیاء چیک کرنے کے موقع پر’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے کہا کہ اٹک میں میری تعیناتی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی تو میں نے سب سے پہلے اپنے محکمہ سے متعلقہ اراضی سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر عوام کو اپنی زمین سے متعلق مشکلات در پیش تھیں انہوں نے بتا یا کہ تقریباً 4000 سے زائد کھیوٹ کھولی جا چکی ہیں جبکہ 343بند کھیوٹ کے معاملات کو دور کرنے کی کوشش کے سلسلہ میں میں نے اٹک کے تمام پٹواریوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ سہ پہرکے ٹائم اراضی سنٹر میں بیٹھ کر بند کھیوٹ کے معاملات کو دور کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گردآوری کا کام بھی چل رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش ہیں انہوں نے محکمہ ریونیو سے متعلق واضح طور پر کہا کہ اگر کسی قسم کی شکایت عوام کی جانب سے آئی یا کوئی اہل کار رشوت طلب کر رہا ہو تو میرے علم میں لائیں تا کہ میں اپنی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اس کو سزا دوں مرضیہ سلیم نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر عوام کو میعاری اشیاء اور میعاری ادویات حاصل ہو سکیں۔

ا نہوں نے کہا کہ فارمیسی میڈیکل سٹورزکو یہ واضح کرتی ہوں کہ اپنے سٹورپر عطائی ڈاکٹروں کو بٹھاکر انسانوں کی زندگی سے نہ کھیلیں آخر میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہر شخص کو پتا ہے کہ ناجائز منافع خوری ، تول میں کمی ، غیر میعاری ادویات فروخت کر کے اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں اور اپنے حصہ میں گناہوں کا اضافہ کر رہے ہیں ۔