سعودی عرب میں محنت کش کو شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے، صاحبزادہ طارق اللہ، علی محمد خان

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں اراکین نے سعودی عرب میں ایک محنت کش کو ایک سعودی کی جانب سے شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر علی محمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ جس طرح حل ہوا اس پر آپ اور سپیکر مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم اس بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ سازش کس نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ممالک میں فارن آفسز میں ایک ڈیسک بنایا جائے ان کی مالی معاونت کے لئے جہاں اقدامات اٹھائے جائیں۔ سعودی عرب میں ایک پاکستانی پر کس سعودی نے شیر کے آگے چھوڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اس کا نوٹس لیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے کے ایک محنت کش کے ساتھ سعودی عرب میں یہ واقعہ ہوا ہے اس سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس معاملہ پر حکومت نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :