شیخوپورہ میں طالب علم کو پولیس چوکی پر نہ رکنے پر تشدد کرکے مار دیا گیا‘ اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کا مطالبہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں طالب علم کو پولیس چوکی پر نہ رکنے پر تشدد کرکے مار دیا گیا‘ اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں خلیل جارج نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ شیخوپورہ میں 9 ویں جماعت کے طالب علم کو چوکی پر نہ رکنے پر اکیڈمی سے لا کر تشدد کرکے مار دیا گیا۔ عدم برداشت بڑھ رہی ہے، اس واقعہ کی تحقیقات کراکے رپورٹ اس ایوان میں پیش کی جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔