ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبرکا مہینہ بھاری رہا ہے، خواجہ آصف

اپنے گھرکودرست کرنے کےمئوقف پراب بھی قائم ہوں،گھرمیں مسئلہ نہیں تھاتونیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا؟ امریکا نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کوتسلیم کیا۔وزیرخارجہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اکتوبر 2017 16:06

ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبرکا مہینہ بھاری رہا ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر2017ء ) : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبرکا مہینہ بھاری رہاہے،اپنے گھرکودرست کرنے کے مئوقف پراب بھی قائم ہوں ،اپنے گھرمیں مسئلہ نہیں تھا تونیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا؟ امریکا نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کوتسلیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکام سے کہا کہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے متعلق نشاندہی کریں،ہم کاروائی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان مسئلہ سیاسی طورپرحل کرنے کی تجویزدی۔ امریکا نے پاکستانی مئوقف کوتسلیم کیاہے۔بھارت کے افغانستان میں کردارپرتحفظات بھی تسلیم کیے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اپنے گھرکودرست کرنے کے مئوقف پراب بھی قائم ہوں ۔اگراپنے گھرمیں مسئلہ نہیں تھاتونیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا؟ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کسی اور سے نہیں عوام سے لیناہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبرکا مہینہ بھاری رہاہے۔

متعلقہ عنوان :