نثار مورائی اور سلطان قمر کے خلاف تفتیشی افسر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، عدالت

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:00

نثار مورائی اور سلطان قمر کے خلاف تفتیشی افسر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق چئرمین فشر مین کوآپریٹیو ساسائیٹی نثار مورائی اورسلطاب قمر صدیقی کے خلاف تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سابق چیئرمین فشرمین کوآپرٹیو سوسائٹی نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب کے مطابق سلطان قمر صدیقی کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری بھی جاری ہے۔ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی نے کرپشن کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سلطان قمر صدیقی سے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے تحقیقات جیل میں کی گیئں۔ نثار مورائی نے گینگ وار کے دہشت گردوں کو فیشریز میں بھرتی کرایا۔ عدالت موقف سننے کے بعد ملزموں کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے 22ن نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :