بھتہ خوری، پولیس مقابلے میں سیاسی جماعت کو دو کارکنوں کی ضمانت منظور

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

بھتہ خوری، پولیس مقابلے میں سیاسی جماعت کو دو کارکنوں کی ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ وکیل ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلین کو 15 مارچ 2016 کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا اور میڈیا پر گرفتاری کی خبر نشر کی گئی۔ 27 مارچ کو طارق روڈ پر پولیس مقابلہ ظاہر کرکے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزموں کے خلاف بھتہ خوری کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت منظور نا کی جائے۔ ملزموں کے خلاف دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادیے ہیں، تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہونا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان عدنان اور کاشف کو چار چار لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :