عدالت نے سابق ایڈیشنل آئی جی فدا حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

عدالت نے سابق ایڈیشنل آئی جی فدا حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایڈیشنل آئی جی فدا حسین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے فدا شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

فدا شاہ اور دیگر پولیس افسران کے خلاف نیب کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں سمیت تیل کی مد میں کروڑوں روپے غبن کے ریفرنس دائر ہیں سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمی کے احاطہ فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں خود کو نیب کے حوالے کردیا تھا اور اب جیل میں ہیں۔