نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں کرپشن ،

سابق صدر ملزم علی رضا نے دوبارہ ضمانت کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں کرپشن ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل بینک بنگلا دیش برانچ میں اٹھارہ ارب روپے کرپشن ریفرنس سابق صدر ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نیشنل بینک علی رضا نے ضمانت کی دوسری درخواست پر دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ فریقین کو عدالت نے حکم دیا کہ 31 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے علی رضا کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی تھی۔ علی رضا اور دیگر پر نیشنل بینک بنگلا دیش برانچ میں کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :