لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ ،

عدالت کا گواہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس میں گواہ کے ڈی افسر کو 21 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کی سماعت ہوئی۔

ملزمان فرید یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

گواہ کے ڈی اے افسر کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے گواہ شہاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نیب کو عدالت نے حکم دیا کہ کے ڈی اے افسر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔ مفرور ملزمان چنوں ماموں و دیگر پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔ عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔