ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی الاٹمنٹ ،

سابق ناظم مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف 14 نومبر تک تفتیش مکمل کریں ،ْ عدالت کا نیب کو حکم

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی الاٹمنٹ ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ساحل سمند پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق نیب تفتیشی افسر کو سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف تفتیش 14 نومبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تفتیش سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نیب کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی۔ 2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ سابق سٹی ناظم نے منظوری دی تو ان سے تفتیش کی تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ مصطفی کمال کو ملزم نامزد کیا گیا ہے بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ عدالت نے نیب کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے 14 نومبر تک مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :