محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،

ملزم انعام اکبر کی عدم حاضری پر عدالت برہم بیمار ہیں اس لیئے پیش نہیں ہوئے، وکیل ،کوئی عذر قابل قبول نہیں میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ دکھائیں، چیف جسٹس

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:48

محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات میں پونے چھہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم انعام اکبر کی عدم پیشی پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔ وکیل نے بتایا کہ ملزم بیمار ہے اسلیے پیش نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریماکس دیئے ہم سب جانتے ہیں کیا ہورہا ہے سب جانتے ہیں وکیل صاحب۔ کوئی عذر قابل قبول نہیں میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ دکھائیں،اس کے بارے میں بھی ہمیں معلوم ہے۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل کرلیئے۔

چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ ایسی مہمات پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے کیا کوئی ڈینگی کا مریض بچا چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تھرپارکر میں ترقی ہوئی کیا وہاں بچوں کو صحت کی سہولت ملی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو حاضری یقینی بنائی جائے۔ آئندہ سماعت پر بھی نیب پراسیکیوٹر دلائل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :