نیب لاہور کی کارروائی ،

ایل ڈی اے کمرشلائزیشن کرپشن کیس میں ملوث ملزم گرفتار ملزم عثمان فاروق کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 24اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ‘ ترجمان

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:26

نیب لاہور کی کارروائی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کمرشلائزیشن کرپشن کیس میں ملوث ملزم عثمان فاروق کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے میں کمرشلائزیشن کی مد میں 16کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا،ملزم عثمان فاروق کمرشلائزیشن کی مد میں عوام سے خطیر رقم بٹورتا رہا اور افسران کی ملی بھگت سے جعلی رسیدیں بینک میں جمع کرواتا رہا،نیب لاہور ایل ڈی اے کرپشن کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم عثمان فاروق کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے 24 اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :