تجارتی تعلقات کا فروغ ،ْ

لندن کے میئر پاکستان کا دورہ کریں گے صادق خان تجارتی وفد کی قیادت کریں گے ،ْدونوں ممالک کے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:23

تجارتی تعلقات کا فروغ ،ْ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) لندن کے میئر صادق خان رواں سال کے آخر میں تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔لندن حکومت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق صادق خان تجارتی وفد کی قیادت کریں گے اور دونوں ممالک کے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد لندن سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔

صادق خان بھارت میں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے، جہاں وہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔صادق خان کے ہمراہ برطانوی تاجروں کا وفد بھی دونوں ممالک کا دورہ کریگا جس میں سیاستدانوں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

صادق خان نے کہا کہ اس شخص کے طور پر، جس کے دادا دادی نے بھارت میں جنم لیا اور جس کے والدین پاکستان سے لندن منتقل ہوئے، مجھے برصغیر سے ایک گہرا تعلق محسوس ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے کا اصل فائدہ لندن کے لوگوں کو ہوگا اور یہ فائدہ کاروبار و تجارت، ملازمتیں اور سرمایہ کاری اور ثقافت و ٹیکنالوجی کے تبادلے کی صورت میں ہوگا۔صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا ایک بڑا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد لندن کے دروازے ملازمت تلاش کرنے والوں، دورہ کرنے والوں اور طلبہ کے لیے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :