نواز شریف کیپٹن صفدر کی تقریر کا نوٹس لیں ،ْعاصمہ جہانگیر

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:23

نواز شریف کیپٹن صفدر کی تقریر کا نوٹس لیں ،ْعاصمہ جہانگیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر ،ْ ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قومی اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر ان کے سسر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹروی ومیں کیپٹن (ر) صفدر کی تقریر انتہائی تعصبانہ تھی اور ایسا جارحانہ رویہ شاید ہی قومی اسمبلی میں اس سے قبل دیکھنے میں آیا ہو۔

انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ہم شدت پسند سمجھتے ہیں ان کے منہ سے تو ہم ایسے الفاظ سنتے ہیں، مگر ایک رکن قومی اسمبلی ہوکر ایسی تقریر کرنا بہت ہی حیرت انگیز بات ہے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آگ لگانے اور اکسانے کی کوشش کی لہذا ایوان کے اندر بات کرتے ہوئے تھورا سا لحاظ رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے اور ساتھ ہی تشویش کا اظہار کیا کہ اس قسم کے واقعات پر اب سول سوسائٹی بھی مذمت نہیں کرتی۔

ان کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی اپنی اقلیتوں سے متعلق اس قسم کی بات کر ہی نہیں سکتا اور اگر ہم نے آج اس کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو ایسے لوگ اسمبلیوں سے باہر اکثریت میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔