بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:23

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پر حملے کے وقت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں سی پی او سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی رہائی کو چیلنج کردیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرد یا ہے ،ہائیکورٹ کافیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :