ڈاکٹروں نے بچے کی پیدائش پر ماں کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:18

ڈاکٹروں نے بچے کی پیدائش پر ماں کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11اکتوبر2017ء) :بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے ہسپتال میں مسیحا ؤں نے مریضہ کی ڈلیوری پر فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر دے دی، جس میں مریضہ کو چادر اور پردے کے بغیر دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کے اس رویے پر پنجاب حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا ہے ،اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن تھیٹرز پر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے،اور محکمہ پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے اپنے زیر انتظام تمام ہسپتال میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ایم ایس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ اس پابندی کو فوراتمام ہسپتال میں عائد کیا جائے ۔

وزیر صحت عمران نزیر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن تھیٹرز ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر تمام ڈاکٹرز کی توجہ مریضوں پر ہونی چاہے اور آج کے بعد ڈاکٹروں کو کسی طور پر بھی موبائل فون آپریشن تھیٹرز میں لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اور شرقیہ پور میں آنے والے واقعہ میں تمام ڈاکٹرز ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :