سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین مسعود مجید کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:21

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین مسعود مجید کی زیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر اور سیکرٹری کو بریفنگ دینے کیلئے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ کمیٹی نے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے چیئرمین کو طلب کیا ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں او اور اے لیول کے بارے میں معاملات کے حوالے سے تجویز دے کہ وہ اس معاملے کو کس طرح حل کرسکتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین مسعود مجید کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر سینیٹرز شاہی سید، مختیار احمد دھامرہ اور میر کبیر احمد محمد شاہی بھی موجود تھے۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری موجود نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ ایف کی بریفنگ سننے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

صدر اور سیکرٹری کی جگہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم نے شرکت کی۔

پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری کو معاملات پر بریفنگ دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری طاہرہ احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمیشن منتخب ہو کر آتا ہے۔ پورے ملک میں 100 سے کم سٹاف ہے۔ 2014ء کے بعد کوئی تربیتی کیمپ نہیں لگایا گیا۔ ہمارا مجموعی بجٹ 36.360 ملین روپے ہے۔ گرلز گائیڈ سکائوٹس کو ایجوکیشن کے ساتھ ملایا جائے۔ کمیٹی نے آئی بی سی سی کے چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے تاکہ وہ آئندہ اجلاس میں ’’او‘‘ اور ’’اے‘‘ لیول سے متعلق معاملات پر تجویز دیں کہ اس معاملے کو کس طریقے سے حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :