افغانستان کے صوبے بدخشاں میں نیٹو کے ڈرون حملے میں8طالبان جنگجو ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 اکتوبر 2017 15:05

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں نیٹو کے ڈرون حملے میں8طالبان جنگجو ہلاک
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اکتوبر۔2017ء) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں نیٹو کے ڈرون حملے میں8طالبان جنگجو ہلاک اور15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔کئی سال بعد نیٹو فورسز نے صوبے بدخشاں میں طالبان کے خلاف پہلی کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

بدخشاں کے ضلع رغستان میں کی گئی کارروائی کے دوران ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں طالبان کے ہتھیاروں کے ذخیرے کوبھی تباہ کردیا گیا، طالبان نے بھی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

افغان حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے طالبان جنگجوﺅں کی 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت بدخشاں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جب کہ دیگر 10 علاقوں میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :