پاکستان راہ حق پارٹی نے این اے فور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار کی سپورٹ کا اعلان کردیا

خٹک صاحب اپنے امیدوار سے پوچھیں انکے علاقے میں گیس کون لیکر آیا ہے،خٹک عوامی نیشنل پارٹی کی تختیاں ہٹا کر اپنے نام کی تختی لگا دیتا ہے،امیر مقام

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:19

پاکستان راہ حق پارٹی نے این اے فور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان راہ حق پارٹی نے این اے فور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پرویزخٹک اے این پی کی تختیاں ہٹا کر اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں ،امیرمقام نے این اے فور ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خٹک صاحب اپنے امیدوار سے پوچھیں کہ انکے علاقے میں گیس کون لیکر آیا ہے،خٹک عوامی نیشنل پارٹی کی تختیاں ہٹا کر اپنے نام کی تختی لگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

خٹک صاحب کو این اے فور کی مساجد ابھی یاد آگئی ہیں ،ثابت کیا جائے کہ الیکشن کے اعلان کے بعد کسی منصوبے کا اعلان کیا ہو،امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے پارلیمنٹ میں چور اور ڈاکوں بیٹھے ہیں،امیر مقام کاکہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو بیس کروڑ عوام نے ووٹ دیئے،عمران خان پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمنٹ کی بالا دستی کا خیال رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں پینتیس ہزارووٹوں سے ہارے تھے اب یہ دیکھنا ہے کہ ہماری مقبولیت میں کتنا اضافہ ہوا،امیر مقام نے این اے فور ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی نے این اے فور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کااعلان کیا