نواز شریف نے کبھی این آر او پر دستخط نہیں کیے،عابد شیر علی

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:16

نواز شریف نے کبھی این آر او پر دستخط نہیں کیے،عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سازشیں کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لاناچاہیے، نواز شریف نے کبھی این آر او پر دستخط نہیں کیے، این آر او پر وہی دستخط کرتے ہیں جنھوں نے لوٹ مار کی ہو، شریف خاندان پر 1999 سے کیسز چل رہے ہیںاس وقت بھی ان میں سے کچھ نہیں نکلا، ابھی بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی این آر او سائن نہیںکیا ، اگر سائن کرلیتے تو ملک بدرنہ ہوتے، این آر او وہی سائن کرتے ہیں ، جنھوں نے لوٹ مار کی ہو،انھوں نے کہا کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا جائے تو وہ ملک کیلئے بہترنہیں ہوگا، شریف خاندان پر نیب کے کیسز 1999سے چل رہے ہیں، اس وقت بھی کچھ نہیں نکلا، ابھی بھی صرف اقامہ ہی نکلا ہے، نوازشریف سرخروں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے، نواز شریف آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، وہ خود بھی عدالتوں میں پیش ہوئے اور ان کا خاندان بھی پیش ہوا، عابد شیر علی نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے دعا گو ہیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،وہ سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیںِ ، نیب کواپنا کام کرنے دینا چاہیے۔