مظفرآباد پولیس کی کارستانیاں قبول قبول نہیں‘ حکومت‘ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی ‘ پولیس اور تاجروں کو چار دن کی ڈیڈ لائن

گرفتار بے پناہ پانچ افراد کے ورثاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سرینگر مظفرآباد تجارتی ٹرکوں کو احتجاجاًروکنے کا اعلان کر دیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) 19 ستمبر کے روز سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے برآمد ہو نے والی پچاس کلو سے زائد ہیروئن کے بعد پولیس کی جانب سے بے گناہ تین دیہاڑی داروں اور دو ڈرائیوروں کی گرفتاری اور اصل سمگلر اور اس کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری کے باعث گرفتار پانچ بے گناہ افراد کے ورثاء اور سول سو سائٹی کے نمائندگان نے حکومت آزاد کشمیر ،ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی ،پولیس اور تاجروں کو چار دن کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر آئندہ ہفتے پیر کے روز سے سرینگر مظفرآباد تجارتی ٹرکوں کو احتجاجا روکنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان چناری تھانہ میں منشیات سمگلنگ الزام میں گرفتار پانچ بے گناہ افراد کے ورثاء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سید شاہین ،قاری بلال ،محمد صدیق دائود،چوہدری امیر حسین ،حمزہ شاہین اور ناصر عزیز نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ چناری تھانہ میںپابند سلاسل پانچ بے گناہ مزدور 23روز سے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ اصل سمگلر جس نے ہیروئن کارپٹ کے اندر پیک کر کے اسلام آباد سے چکوٹھی ٹریڈ سینٹر تک درجنوں پولیس چوکیوں کو کراس کروا کر پہنچائی اس کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ایل او سی ٹریڈ میں شامل تمام تاجر حقیقت سے آشنا ہونے کے باوجود مجرم کی گرفتاری اور بے گناہ مزدوروں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوص امر ہے اور انتظامیہ کا اصل سمگلر اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار نہ کر نا اور بے گناہ مزدوروں کو پابند سلاسل رکھنا ہمارے لیے باعث تشویش ہے اسی طرح کی انتظامی لا پرواہی کے باعث کئی سالوں سے تین بے گناہ ڈرائیور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نا کردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیںقانون کی بے بسی عدم توجہ سے عام آدمی پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے ہو گیا ہے صدر ،وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف سیکرٹری اور آئی جی پی سے عاجزانہ التماس ہے کہ کہ وہ معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کروا کر بے گناہوں کو رہا اور اصل سمگلروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں ٹریڈ یونین ،ٹریڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر جرم میں ملوث حقیقی کردار سجاد احمد زرگر عرف ماجد زرگر اس کے ساتھیوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو ہم ایل او سی ٹریڈ نہیں ہو نے دیں گے ایل او سی ٹریڈ میں شامل تمام تاجروں سے گذارش ہے کہ وہ بے گناہ پانچ افراد کی رہائی تک ٹریڈ کر نے سے باز رہیں ورنہ نتائج کی ذمہ داری ہم پر عائد نہ ہو گی اور تاجر تمام تر نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے ہم راولپنڈی چکوٹھی روٹ پر ایل او سی ٹریڈ کے کسی بھی ٹرک کو سفر کر نے کی آئندہ ہفتہ پیرسولہ اکتوبر کے روز سے اجازت نہیں دیں گے اس لیے تمام ڈرائیور اور تاجر متوجہ رہیں اگر بے گناہوں کی رہائی کے بغیر کسی نے بھی سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے لدے ٹرک روڈ پر لانے کی کوشش کی تو پھر وہ ہماری لاشوں کے اوپر سے ہی وہ ٹرک گذار کر لے جا سکتے ہیں علاوہ ازیں ہم انھیں کسی بھی صورت میں مال بردار ٹرکوں کو گذارنے نہیں دیں گے ہمارا احتجاج پر امن ہے اور رہے گا اور اگر کسی نے ہمارے پر امن احتجاج کو سبوتاژ کر نے کی کو شش کی تو نقصان کو وہ خود ذمہ دار ہو گا-