پتوکی‘اے سی انعم زید کا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جبار کے ہمراہ ابراہیم آئل مل پر چھاپہ

دودھ دینے والے جانوروں کیلئے ناقص اور مضر صحت کھل بنولہ بنانے والی فیکٹری سیل مقدمہ درج

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:57

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) اے سی انعم زید کا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جبار کے ہمراہ ملتان روڈ پر اڈا گولڈن پر ابراہیم آئل مل پر چھاپہ ۔دودھ دینے والے جانوروں کیلئے ناقص اور مضر صحت کھل بنولہ بنانے والی فیکٹری سیل مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کو اطلاع ملی کہ ملتان روڈ تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ میں اڈا گولڈن کے قریب ابراہیم آئل مل پر دودھ دینے والے جانوروں کو کھلانے کیلئے ناقص مضر صحت خطرناک کیمیکل ، ویسٹ کاٹن اور دیگر اشیائ کو ملا کر کھل بنولہ بنائی جارہی ہے جو پورے علاقے میں جانوروں کیلئے سپلائی کی جاتی ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل پتوکی ڈاکٹر جبار محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ ابراہیم آئل مل پر چھاپہ مارا تو ہزار سے زائد کی بوریاں تیاری پڑی تھیں اور مزید کیمیکل ملا کر ناقص اور مضر صحت کھل بنولہ بنائی جارہی تھی ۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے آئل مل کو سیل کر دیا گیا جب کہ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی درخواست پر مل کے مالک شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :